Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،40شدت پسند ہلاک

  قاہرہ ...مصر میں سیاحوں کی بس پر حملے کے بعد شمالی سینا اور جیزہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 40 شدت پسند مارے گئے ۔وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ حالیہ کارروائی جیزہ میں سڑک کے کنارے سیاحوں کی بس پر حملے کے بعد شروع کی گئی۔ حملے میں 3ویتنامی سیاح اور مصری گائیڈ ہلاک ہو گیا تھا۔اس سے قبل کئی مرتبہ داعش مصر میں سیاحوں کو نشانہ بنا چکی ہے۔وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق پولیس نے ہفتے کی صبح حملوں میں 30 شدت پسندوں کو جیزہ اور10 کو العرش میں ہلاک کیا ۔حکام نے دعوی کیا کہ شدت پسندوں کا ایک گروہ سیکیورٹی مراکز کے ساتھ سیاحتی اور مسیحی مقامات پر سلسلہ وار حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کارروائی کے دوران پولیس کو بم بنانے والا سامان، آتشیں مواد اور اسلحہ ملا ہے۔مصر میں سیاحت کے سیزن کے باعث سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے ۔

شیئر: