Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیمو کریٹس اور ری پبلکنز کے مذاکرات ناکام

واشنگٹن۔۔۔ میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کے صدر ٹرمپ کے مطالبے پر پیدا شدہ تعطل جلد ختم ہونے کی امیدیں دم توڑ گئیں ۔ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے۔ڈیموکریٹس نے دیوار کی تعمیر کے لیے فنڈنگ کی منظوری دینے سے انکار کردیا ۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ دیوار کی تعمیر کے لیے5 ارب ڈالر فنڈنگ کی منظوری کے بغیر حکومت کا کام بند رہے گا۔کرسمس کی تعطیلات کے باوجود سینیٹ کا اجلاس ہوا لیکن یہ چند منٹ ہی جاری رہ سکا، ایوان میں ارکان کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی ۔ سینیٹ کا اجلاس اب پیر کو ہوگا اور بجٹ پر بحث بدھ تک جاری رہے گی جو حکومتی شٹ ڈاؤن کا بارہواں روز ہوگا۔شٹ ڈاؤن سے تقریباً 8 لاکھ سرکاری ملازمین متاثر ہوئے ہیں جن میں سے تقریباً 3 لاکھ ملازمین کو بغیر تنخواہ کے جبری رخصت پر بھیج دیا گیا ہے۔
 

شیئر: