Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کیجانب سے پناہ گزینو ں کےلئے امداد

حلب۔۔۔ شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح انسانیت کی جانب سے شام کے متاثرین کےلئے روزانہ کی بنیاد پر خوراک کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شاملی حلب کے علاقے میں پناہ گزینو ں کو روزانہ 5ہزار سے زائد خوراک کے پیکٹس تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ شامی پناہ گزین مختلف کیمپوں میں موجود ہیں جن میں سے کعیبہ کیمپ میں روزانہ 1200 پیکٹ ، الباب کے مشرقی کیمپ میں 3100 اور اخترین کے علاقے میں قائم کیمپ میں 700 پیکٹس تقسیم کئے جاتے ہیں ۔ مرکز کی جانب سے اس امرکا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ موسم سرما کی مناسبت سے فراہم کی جانے والی خوراک علاقے کے ذوق کے مطابق اور گرم ہو ۔ 

شیئر: