Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہائی ٹینشن وائر سے این آئی ٹی کا طالب علم ہلاک

حیدرآباد۔۔۔  تلنگانہ کے ضلع ورنگل میں این آئی ٹی کے فائنل ایئر کا ایک طالب علم ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ پراناؤ سنگھ ریلوے پٹری عبور کرنے کیلئے بوڈاگٹہ کے مقام پر ایک کھڑی ہوئی مال گاڑی پر چڑھ گیا اور ہائی ٹینشن وائر کی زد میں آکر موقع پر ہلاک ہوگیا۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نئی دہلی کا یہ طالب علم اپنے دوستوں کے ساتھ چہل قدمی کیلئے گیا تھا۔ 
 

شیئر: