Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید155ارب کے ٹیکس عائد کرنے کی تیاری

اسلام آباد... ایف بی آر نے آئندہ ماہ کے وسط میں مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمری تیاری کرلی ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا۔ جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز شامل ہے ۔جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں۔ سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے۔ ذرائع کے مطابق برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونے والے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز سپلیمنٹری بل میں شامل ہے۔ پاور سیکٹر کے گردشہ قرضہ کو کم کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔ حکومت نے رواں مالی سال میں دو سو سے تین سو ارب روپے کے گردشہ قرجہ جات پاور سیکٹر میں کم کرنے کے حوالے سے بھی اقدا مات شروع کردئیے ۔جس سے پاور سیکٹر مین بہتری کے امکانات ہیں ۔حکومت نے جی ایس ٹی پلس میں بھی ایک فیصد تک اضافے کا منصوبہ بنایا ہوا ہے۔

شیئر: