Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری لنگا ، اجتماعی قبر سے برآمد278ڈھانچوں کی شناحت؟

کو لمبو... سری لنکا میں خانہ جنگی کے خاتمہ کے ایک دہائی بعد دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے ملنے والے 278 باقیات کی فارنسک ٹیسٹ سے شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ منار کے علاقے میں درجنوں خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد کو دفنایا گیا تھا جہاں تامل ٹائیگرز سرکاری فورسز سے جنگ لڑ رہے تھے۔ یہ اجتماعی قبر رواں برس مارچ میں مزدوروں نے تعمیراتی کام کے دوران دریافت کی تھی۔ حکام کے مطابق 118 دنوں تک کام کے بعد 278 ڈھانچوں کو نکال لیا گیا جو بچوں اور خواتین سمیت دیگر افراد کی باقیات ہیں۔ ان میں 20 سے زائد بچوں کی باقیات ہیں،موت کی وجوہ جاننے کے لیے مزید فارنسک ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی۔ سری لنکن لاپتہ افراد سے متعلق ادارے نے کا کہا ہے کہ وہ باقیات کی ریڈیو کاربن شناخت کے لئے لاپتہ افراد کے رشتے داروں کی مدد کرے گا۔

شیئر: