Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں مظاہرین نے گاڑیوں کوآگ لگادی

پیرس ۔۔۔پیرس میں حکومت کیخلاف احتجاج کرنیوالے پیلی جیکٹ مظاہرین نے کئی گاڑیوں کوآگ لگادی۔آگ سے اٹھننے والے دھوئیں نے ایفل ٹاورکولپیٹ میں لے لیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔35 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ فرانس میں حکومت کیخلاف مسلسل ساتویں ہفتے بھی پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج جاری رہا ۔پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پیرس میں سرکاری نیوزچینلز کی عمارتوں کے سامنے جمع ہو کر مظاہرین نے چینلز کیخلاف نعرے بازی کی اور صدر کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کئی سڑکیں بلاک کردیں۔پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ اور اسٹن گیس کا استعمال کیا۔

شیئر: