Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایمرجنسی وارڈز کی خلاف ورزیوں پر سزائیں

ریاض ۔۔۔ وزارت صحت نے خبردار کیاہے کہ ایمرجنسی وارڈز میں حفظان صحت کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 6ماہ تک قید ، ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ اور اجازت نامہ منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت صحت نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں تحریر کیا ہے کہ ایمرجنسی وارڈز میں متعدد خلاف ورزیاں ہوتی ہیں۔ ان پر سزائیں مقرر ہیں۔ وزارت نے اپیل کی کہ خلاف ورزی دیکھنے پر 937پر رابطہ کرکے مطلع کیا جائے۔ 
 

شیئر: