Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی انخلا سے طالبان کو فائدہ پہنچے گا ، سابق امریکی کمانڈر

  کابل ...افغانستان کے سابق امریکی کمانڈر نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے جزوی انخلا کے فیصلے سے طالبان کو 17 سالہ جنگ کے بعد ہونے والے امن معاہدے میں فائدہ پہنچے گا۔امریکی جنرل اسٹین لے مک کرسٹل نے کہا کہ امر یکہ نے بنیادی طور پر ہمارے پاس موجود سب سے بڑا فائدہ اٹھانے والا نکتہ کھودیا ۔ اگر آپ طالبان کو بتادیں کہ ہم اس تاریخ کو جارہے ہیںیا اپنی فوج کم کر رہے ہیں یا ہماری قوت کم ہوگی تو انہیں یہ معاہدہ ختم کرنے کا موقع ملے گا۔فکر ہے کہ اس فیصلے سے افغان عوام کا امر یکہ اور اس کے اتحادیوں پر اعتبار بھی ختم ہوجائے گا۔ مک کرسٹل نے کہا کہ امریکی انخلا کے فیصلے نے حیرت میں ڈال دیا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ وہ سچ بولتے ہیں۔ 

شیئر: