Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی چڑیا گھر میں شیر کے مجسمے دوبارہ نصب

کراچی...میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ 100 سال قبل ملکہ برطانیہ کی جانب سے کراچی چڑیا گھر کو کانسی سے بنے شیروں کے2 مجسموں کا تحفہ دیا گیا تھا جنہیں دوبارہ نصب کر دیا گیا ۔ملکہ برطانیہ کی طرف سے کراچی کے عوام کو دیا جانے والا یہ تحفہ 2004 میں کمروں میں بند کر دیا گیا تھا۔بظاہر تو یہ چھوٹی سی چیز ہے مگر اس کی تاریخی اہمیت ہے کہ دنیا کی ایک بڑی شخصیت کا عوام کے لئے تحفہ ہے۔اسے عوام کے درمیان موجود رہنا چاہئے۔ ملکہ برطانیہ کا یہ تحفہ کراچی زو کے لئے تھا جو آج عوام کو واپس کر دیا گیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی نے کہا کہ ان مجسموں کو عمر رسیدہ افراد زیادہ دیکھنے آئیں گے جن کی طالب علمی کے زمانے کی یادداشتیں شیروں کے ان مجسموں سے وابستہ ہیں۔ جن لوگوں نے 60 سال پہلے کراچی چڑیا گھر میں ان کے ساتھ تصویریں بنوائی تھیں آج وہ ا نہیںدیکھ کر خوش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت قیمتی ورثہ ہے۔ہر حال میں اس کی حفاظت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی چڑیا گھر میں مزید جانور لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے انٹرنیشنل زو ایسوسی ایشن سے رابطہ ہے ۔حکومت بھی اس حوالے سے مدد کررہی ہے ۔

شیئر: