Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرید آباد میں لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد۔۔۔ ہریانہ کے فرید آباد میں ایک لڑکی نے دوسری منزل سے کود کر خودکشی کرلی۔ خودکشی سے قبل لڑکی نے اپنے ہاتھ پر مہندی سے خودکش نوٹ تحریر کیا جس پر ایک شخص پر اسے پھنسانے اور پھر بدنام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اطلاع ملنے پر مقام واقعہ پر پولیس پہنچی اور نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے بھیجا۔ لڑکی نے اپنے ہاتھ میں باضابطہ خودکش نوٹ لکھا ہے۔یہ معاملہ فرید آباد کی جمائی کالونی کا ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ کے مطابق وہ 2 سال قبل بہار میں رہ کر پڑھائی کررہی تھی جہاں اس کی ایک رشتہ دار سے دوستی ہوگئی۔ کچھ وقت تک دونوں کے درمیان بات چیت رہی اور اسی دوران وہ ا پنی پڑھائی پوری کرکے فرید آباد واپس آگئی۔ الزام ہے کہ فرید آباد آنے کے بعد صدام نے اسے بدنام کردیا۔ اسی وجہ سے لڑکی نے اپنے گھر کی دوسری منزل سے کود کر جان دیدی۔
 

شیئر: