Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لیور پول میں غریبوں کیلئے خوراک مہم

ریاض۔۔۔ لیور پول میں سعودی کلب نے فٹ پاتھوں پر ڈیرے ڈالنے والے بے یارو مدد گار غریبوں کو خوراک فراہم کرنے کی مہم شروع کردی۔ لیور پول میں اس کی صدائے بازگشت ہر سو سنی گئی۔ سعودی عوام کی خوبصورت تصویر تمام شہریوں کے ذہنوں میں پیوست ہوگئی۔ انہوں نے سعودیوں کی فیاضی کو دل کھول کر داد دی۔ شہر کے وسط میں سعودی پرچم نصب کیا گیا۔ مختلف سڑکوں پر ڈیڑے ڈالے ہوئے غریبوں کو گرم مشروبات اور خوراک پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ سعودی کلب کے سربراہ فلاح المسعری نے بتایا کہ ہمارا مقصد اپنے مذہب اور اپنے وطن کا سر بلند کرنا ہے۔
 

شیئر: