Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت کی تبدیلی تحریک انصاف کی نئی حکمت عملی

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے سندھ میں تبدیلی کے حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو نئی ہدایات جاری کردیں۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ پیپلزپارٹی کے متعدد ارکان اسمبلی پارٹی کی پالیسیوں اور خاص طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر ناخوش ہیں حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے کسی بھی تحریک کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔سندھ کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو کہا کہ سندھ میں کسی بھی تبدیلی کے لئے یہ تاثر نہیں جانا چاہیے کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتی ہے۔ یہ تاثر جانا چاہیے کہ کرپشن سے تنگ عوامی نمائندے نئی قیادت چاہتے ہیں ۔ انہوں نے پارٹی کے دیگر سیاسی رہنماﺅں کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ محتاط اندازمیں کھیلتے ہوئے تبدیلی کی کوشش جاری رکھیں۔ و زیراعظم نے کہا کہ 22 سال سیاسی جدوجہد اس لئے نہیں کی کہ دوسروں کے حق پر ڈاکہ ڈالیں بلکہ اس لئے کی ہے کہ پاکستان کو چوروں اور ڈاکووں سے بچائیں۔ ایسے عناصر کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جنہوں نے پاکستان کو لوٹا اور اس کی معیشت کو تباہ کردیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ پر دبا و بڑھانے کیلئے بھی کہا تا کہ وہ خود ہی استعفیٰ دے کر چلے جائیں۔ 

شیئر: