Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کا فلپائن سے اظہار تعزیت

ریاض ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلپائن میں آنے والے طوفان سے ہونےوالے جانی و مالی نقصان پر فلپائنی صدر سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا۔ شاہ سلمان نے فلپائنی صدر کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں آپ کے یہاں آنے والے طوفان اور اس سے شہریوں کی اموات اور ان کے لاپتہ ہوجانے کی اطلاعات سن کر دلی صدمہ پہنچا۔ آزمائش کی اس گھڑی میں ہم آپ اور دوست فلپائنی عوام کے ساتھ ہیں۔ ہم آپ سے او ر جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ نیز دوست فلپائنی عوام سے تعزیت و ہمدردی رکھتے ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ لاپتہ ہوجانے والے بحفاظت اپنے اپنے گھر واپس آجائیں۔ ولی عہد نائب وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی فلپائن کے صدر کے نام تعزیتی پیغام ارسال کیا۔
 

شیئر: