Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پوسٹ مارٹم ہال میں میتوں کے ساتھ ”نیوایئر“ منانے والے نوجوان گرفتار

جدہ ۔۔۔۔ کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی جدہ کی فیکلٹی آف میڈیسن کے پوسٹ مارٹم ہال میں میتوں کیساتھ”موج مستی“ کرنے والے نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ یونیورسٹی کے ترجمان ڈاکٹر شارع البقمی نے بتایا کہ نئے سال کی رات 5نوجوان فیکلٹی کے پوسٹ مارٹم ہال میں گھس آئے تھے۔ وہ کورنیش پر سیر سپاٹے کے بعد میتوں کے ساتھ جشن منانے کیلئے وہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے ہال میں مڈغاسکر میں ہر 7برس پر منعقد کئے جانے والے رقص و سرود کے جشن جیسی حرکتیں کی تھیں ۔ یہ حرکتیں پاگل پن سے ملتی جلتی تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر میتوں کے کور کھول کر مضحکہ خیز جملہ بازیاں کیں۔ 120سیکنڈ تک اس قسم کی حرکتیں جاری رکھیں اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔ البقمی نے بتایا کہ ان لوگوں نے اپنی موج مستی پر مشتمل وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جاری کردی تھی۔ وڈیو نے مملکت بھر میں ہنگامہ برپا کردیا۔ تفصیلات سے پتہ چلا ہے کہ اسکا ذمہ دار یونیورسٹی میڈیکل سیینٹر میں مینٹینس کمپنی کا ایک عرب ملازم تھا۔ اس نے اعتراف کیا کہ وہ یونیورسٹی سے تعلق نہ رکھنے والے اپنے 4دوستوں کو وہاں لے آیا تھا۔ اسکے پاس عمارتوں کی چابیاں بھی تھیں۔ انچارج کی حیثیت سے اس نے فائدہ اٹھایا۔

شیئر: