Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئی فون ایکس ایس میکس میں آگ لگنے کا واقعہ رونما‎

سام سنگ کے اسمارٹ فون کی بیٹری پھٹنے کے واقعات تو سامنے آتے رہتے ہیں لیکن اب ایپل کمپنی کے مہنگے اسمارٹ فون آئی فون ایکس ایس میکس میں بھی آگ لگنے کا واقعہ رونما ہوگیا ہے۔یہ واقع امریکی ریاست اوہائیو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ پیش آیا جس کا کہنا ہے کہ اس کے آئی فون کو جیب میں ہی آگ لگ گئی جسے بجھانے کے لئے اسے ساتھیوں کی مدد طلب کرنا پڑی۔ واقعے کے نتیجے میں فون بری طرح جل گیا اور ایپل اسٹور نے بھی اسے نا قابل مرمت قرار دے دیا ہے۔ متاثرہ شخص کو کمپنی نے جل جانے والے آئی فون کے بندے نے آئی فون دینے کی پیشکش کی ہے۔
 

شیئر: