Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بوئنگ او رمملکت کے درمیان سمجھوتہ

ریاض۔۔۔۔ امریکی میگزین بزنس جرنل نے اطلاع دی ہے کہ دنیا بھر میں سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ 2019ءکے دوران سعودی عرب کے حوالے سے نیا حیرت انگیز پروگرام جاری کرنے والی ہے۔ اس کمپنی کے کارکنان کی تعداد 141ہزار ہے۔ بوئنگ نے اعلان کیا ہے کہ السعودیہ کے ماتحت فلائی ڈیل اور نائجیریا کی گرین افریقہ کمپنی اس سے 737ساخت کے150طیارے خریدیں گی۔ فلائی ڈیل 50اور نائجیرین کمپنی 100طیارے حاصل کرے گی۔ یہ سودا 11.7ارب ڈالر میں طے پایا ہے۔ یہ افریقہ سے بوئنگ کا سب سے بڑا سودا مانا جارہا ہے۔

شیئر: