Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی: قوانین پر عمل کےلئے ٹریفک پولیس کی سخت مہم

کراچی: شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور دہشت گردی کی کارروائیوں میں موٹر سائیکلوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ کے بغیر یا فینسی نمبر پلیٹ کی حامل موٹر سائیکلوں کے علاوہ غلط نمبر لکھنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک جاوید علی مہر نے میڈیا کو بتایا کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں موٹر سائیکلوں کا استعمال کئے جانے پرموٹر سائیکل سواروں پر توجہ دی جارہی ہے۔ ہماری ترجیح ہے کہ دہشت گردی کی وارداتوں میں موٹرسائیکلیں استعمال ہونے سے روکی جائیں۔ مہم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کنٹرول کررہے ہیں ،ون وے کی خلاف ورزی اور ہیلمٹ نہ پہننے کے خلاف چالان کا مقصد شہریوں کی جانوں کو محفوظ بنانا ہے۔
 

شیئر: