Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کا فٹبال ٹورنامنٹ آج سے ہوگا

پاکستانی قونصلیٹ تعاون کرے تو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، یوسف رمضان
مکہ مکرمہ(محمد عامل عثمانی)منطقہ الغربیہ میں پاکستانی مقیمین کی فٹبال ٹیم کے چیف آرگنائزر یوسف رمضان ابوبکر نے کہا ہے کہ ’’منتخب جالیات الباکستانیہ ‘‘ کے نام سے سعودی جالیات کے تعاون سے گزشتہ 8 برسوں سے مکہ ، جدہ ، الطائف اور مدینہ منورہ میں فٹبال کے شوقین کھلاڑیوں کو جمع کرکے پاکستانی ٹیم بنائی ہے ۔سالانہ کئی مقابلوں میں حصہ لے کر پاکستانی کمیونٹی کو اجاگرکرتے آرہے ہیں ۔ان مقابلوں میں تقریباً12 جالیات یعنی کمیونٹی کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔یہ مقابلے جمعہ4جنوری سے شروع ہوں گے جس کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب بھی منعقد ہوگی ۔’’اردو نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رمضان نے کہا کہ میرا ان مقابلوں میں حصہ لینے اورتیاری کرانے کا مقصد اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کرنا اور اپنے نوجوانوں کوسعودی عرب میں صحت مند ماحول میسر کرنا ہے۔ ان مقامی مقابلوں میں کئی مرتبہ پاکستانی ٹیم نے چیمپئن ٹرافی حاصل کی ہے۔

شیئر: