Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دل خون کے آنسو روتا ہے،نواز شریف

 لاہور ...سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے پاکستان کو کہاں چھوڑا اور آج معیشت کہاں جا پہنچی۔ملکی حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔ ملاقات کرنے والے پارٹی کے مرکزی رہنماوں سے گفتگوکرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملکی ترقی کا اچھا صلہ دیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی کے نام پر بیرک میں بند کر دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کو کہاں چھوڑا ور آج معیشت کہاں جا پہنچی ہے۔انہوں نے سہیل ضیا بٹ سے کہا کہ آپ بھی جیل میں رہے ہیں ۔یہاں لوگ آپ کی بڑی تعریف کرتے ہیں ۔ لگتا ہے کہ جیل میں اچھا وقت گزارا ہے ۔جس پر سہیل ضیاءبٹ نے کہا کہ جیل میں وقت کہاں اچھا گزرتا ہے ۔

شیئر: