Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ : سڑک حادثات میں 4افراد ہلاک

 حیدرآباد۔۔۔ تلنگانہ کے مختلف مقامات پر پیش آئے دو مختلف سڑک حادثات میں چا رافراد ہلاک ہوگئے۔پہلا حادثہ حیدرآباد کے لنگر حوض علاقہ کے پی وی ایکسپریس وے پلر نمبر104کے قریب  صبح اس وقت پیش آیا جب بائیک کو ٹپر لاری نے ٹکر دے دی۔اس حادثہ میں بائیک پر سوار ایک نوجوان اور ایک لڑکی ہلاک ہوگئے۔مرنے والوں کی شناخت سید احمداوردیپکاکے طورپر کی گئی ہے۔یہ دونوں نانک رام گوڑہ میں واقع آئی سی آئی سی آئی بینک کے ملازم تھے ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال منتقل کردیاگیا۔دوسرا حادثہ ورنگل اربن ضلع کے ایکلاتُرتی منڈل کے سورارم علاقہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب دو لاریوں کو آپس کا تصادم ہوگیا۔اس حادثہ میں ایک لاری کا ڈرائیور اور کلینر دونوں ہلاک ہوگئے۔

شیئر: