Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صوبائی حکومت نے گرین لائن کےلئے بسیں فراہم نہیں کیں‘ گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ شہر قائد کا کوئی ماسٹر پلان ہی موجود نہیں ، جس سے صاف ظاہر ہے کہ جس شہر کا ماسٹر پلان ہی نہ ہو وہاں مسائل تو جنم لیں گے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ نے کراچی میں میڈیا کے نمایندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کو شہر کے منصوبوںکیلئے ٹائم فریم، تھرڈ پارٹی آڈٹ اور فنڈز کی قلت کی نشاندہی کی تجویز دی تھی تاہم سندھ حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں دیا گیا۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی کے منصوبوں پر سندھ حکومت اپنا جھنڈا لگانا چاہتی ہے تو ہم راضی ہیں۔سندھ حکومت نے گرین لائن کےلئے بسیں فراہم نہیں کیں۔سندھ حکومت بتادے بسیں فراہم نہیں کرسکتی تو وفاقی حکومت کرےگی۔ میں صرف اپنے شہر اور اپنے صوبے کو بہتر بنانا چاہتا ہوں۔
 
 

شیئر: