Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک صدر سے عمران خان کی ملاقات

انقرہ ... وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی، مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم جب صدارتی محل پہنچے توان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔گارڈآف آنرز پیش کیا گیا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردگان نے اکٹھے نماز جمعہ ادا کی۔ واضح رہے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار ،مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔

شیئر: