Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امید ہے عمران سیاست میں بھی کامیاب ہونگے،اردگان

  انقرہ ... پاکستا ن اور ترکی نے دوطرفہ تعلقات کووسعت دینے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تمام شعبوں خصوصاً معیشت میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔صحت، 50 لاکھ گھروں کی تعمیر و دیگرشعبوں میں ترکی کا تعاون چاہتے ہیں۔دورہ ترکی کے موقع پرعمران خان اور ترک صدمشترکہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے ترکی تحریک میں کرداراداکیا۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان نسلوں کارشتہ ہے۔پاک ترک تعلقات کو وسیع ترکرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی اداروں نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی بہت حد تک کم ہوچکی ۔افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔افغانستان ، پاکستان اور ترکی کا مشرکہ اجلاس استنبول میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امر یکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں بھی تعاون کررہا ہے۔خواہش ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرافغانستان اور خطے میں امن کیلئے کام کریں۔انہوں نے کہا کہ ترک صدرسے شام کے مسئلے کے حل پر بھی بات ہوئی ہے۔خواہش ہے شام کے مسئلے کا پرامن حل نکالا جائے۔ پاکستان خطے میں امن کیلئے ہندکے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں۔پاکستان اور ہند کا بنیادی تنازع مسئلہ کشمیر ہے۔ترک صدر سے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھی بات ہوئی ہے۔ ترک صدر نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان کی طرح میں بھی فٹ بال کا کھلاڑی رہا ہوں۔عمران خان خود کھلاڑی رہ چکے ہیں۔عمران خان اب بھی کپتان ہیں۔میں بھی فٹ بال کا کپتان تھا۔ہمیں خوشی ہے کہ عمران خان نے ترکی کا دورہ کیا۔ عمران خان نے پاکستان میں تبدیلی کیلئے بڑی جدوجہد کی ہے۔ امید ہے کہ عمران خان کرکٹ کی طرح سیاست میں کامیاب ہوں گے۔عمران خان نے بطور کھلاڑی دنیا بھر میں نام پیدا کیا۔اب سیاست میں بھی اپنی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ترک تعلقات میں گرم جوشی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کے ساتھ سیاسی ، عسکری، تجارتی اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں۔
 

شیئر: