Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال کا پہلا سورج گرہن کل

اسلام آباد۔۔۔ سال نو کا پہلا سورج گرہن کل (اتوار)کو ہوگا۔سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن بیجنگ ،سیول ،ٹوکیو ،ناتھ پیسفک ،نارتھ ایسٹ ایشیامیں دیکھا جا سکے گا۔ سال نو کا پہلا چاندگرہن بھی پاکستان نہیں دیکھاجا سکے گا۔سورج کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے 34 منٹ پر جزوی گرہن لگے گا۔شام 6 بجے کر 41 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا۔سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے 49 منٹ پر ختم ہو گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال 2 چاندگرہین اور 3 سورج گرہن ہونگے۔ 2019 کا پہلا چاند گرہن21 جنوری کو ہوگا۔موسم کی پیشنگوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ 2019 کا دوسراسورج گرہن 2 اور3 جولائی کے درمیان ہو گا۔ 2019 کا دوسر اچاند گرہن 16 اور 17 کے درمیان ہوگا۔دوسرا چاند گرہن پاکستان بھر میں دیکھا جا سکے گا۔ سال کا دوسراسورج گرہن بھی پاکستان نہیں دیکھا جا سکے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے 26 دسمبر کو سال کا آخری سورج گرہن ہو گا۔
 

شیئر: