Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العزیزریفرنس، نواز شریف کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

   اسلام آباد... العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کے لئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 2و رکنی بنچ پیرکو باقاعدہ درخواست پر سماعت کریگا۔واضح رہے قومی احتساب بیورو نے بھی فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے جب کہ العزیزیہ ریفرنس کے فیصلے کو بھی چیلنج کیا گیا جس میں نوازشریف کی سزا بڑھانے کی استدعا کی گئی۔احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سزا معطل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی جس پر عدالت نے اعتراض لگا کر واپس کردی تھی، نواز شریف کے وکلاء نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرکے العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست دوبارہ دائر کی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اپیل پر فیصلے تک احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا معطل اور نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں ۔ 

شیئر: