Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں ترکی کی دلچسپی

اسلام آباد...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی ترک صدر سے ملاقات کامیاب رہی ۔ترک صدر جلد پاکستان کا دورہ کرینگے ۔ وفد میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری افراد پاکستان آئیں گے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ترک شخصیات سے ملاقات ہوئی۔ ترکی کے سرمایہ کار پاکستان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر میں دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ صحت اور زراعت کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر پلان مرتب کیا جائیگا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ ہائی لیول کوآپریٹو کونسل پر منصوبہ بندی کرینگے۔انہوںنے کہاکہ 2019کے وسط میں پاک ترک وزراءخارجہ ملاقات میں حکمت عملی تیار کی جائیگی ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک صدر نے کہا ہے کہ وہ جلد پاکستان آئینگے۔ ترک صدر کے وفد میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند کاروباری پاکستان آئیں گے ۔

شیئر: