Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آج کی نئی خبر ،نیا تماشا

اسلام آباد....مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے قومی احتساب بیورو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کے کالے قانون کو سیاستدانوں کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کی نئی خبر اور نیا تما شا۔آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام گھسا پٹا فرسودہ طریقہ ہے۔ نیب نے شہبازشریف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردی ۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ نیب کو باضابطہ طو پر اپنا نام تبدیل کرکے نون اکاونٹیبلٹی بیورو رکھ لینا چاہیے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنوری 2018 میں شہبازشریف کے خلاف صاف پانی منصوبے کی تحقیقات ہوئیں۔ صاف پانی میں کچھ نا بن سکا تو انہیں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں گرفتار کیا گیا۔لیگی ترجمان نے سوال اٹھائے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے پی کے مالم جبہ کیس پر کیوں خاموش ہے؟ کیوں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار نہیں کیا جاتا؟ اگر شہبازشریف گرفتار ہو سکتے ہیں تو وزیراعلیٰ کے پی بھی گرفتار ہوسکتے ہیں۔اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیراعظم کے خلاف مقدمہ کیوں نہیں بنایا جاتا؟ سیر و تفریح کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کے کیس پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟۔ علیمہ باجی کے غیر قانونی اثاثوں اور منی لانڈرنگ پر کارروائی کیوں نہیں ہوتی؟ علیمہ خان کی غیر قانونی جائیداد عمران خان کی بے نامی ہے۔انہوں نے وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے حوالے سے بھی سوال کیا کہ نیب جہانگیر ترین پر کیوں خاموش ہے؟ جہانگیرترین نے اپنے باورچی اور بچوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی، سپریم کورٹ سو موٹو کیوں نہیں لیتی؟ انہوںنے کہاکہ نیب الزام ثابت ہونے سے پہلے معلومات میڈیا کو نہیں دے سکتا۔
 

شیئر: