Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکارہ میڈونا نے سرجری کروا لی

پاپ موسیقی کی رانی کہلائی جانے والی گلوکارہ، اداکارہ، بزنس خاتون اور مصنفہ میڈونا کے پاس یوں تو خواتین گلوکاراو¿ں میں سب سے زیادہ مقبول گلوکارہ کا اعزاز بھی ہے تاہم ڈھلتی عمر میں انہیں بھی جدید میڈیکل ٹیکنالوجی کا سہارا لینا پڑا۔نہ صرف میڈونا بلکہ کئی دیگر معروف اداکاراو¿ں اور اداکاروں پر بھی پلاسٹک سرجری کرائے جانے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور بعد ازاں کچھ شخصیات نے تسلیم بھی کیا کہ انہوں نے سرجری کرائی۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی کہ 60 سالہ میڈونا نے خوبصورت نظر آنے کے لئے سرجری کرالی اور بعض امریکی و برطانوی نشریاتی اداروں نے بھی اس طرح کی خبریں شائع کیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ گلوکارہ نے پلاسٹک سرجری کرالی ہے۔ کئی صارفین نے حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ سرجری سے پہلے پرکشش اور خوبصورت دکھائی دیتی تھیں۔میڈونا نے واضح طور پر ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی ۔
 

شیئر: