Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 4میں چھٹی ٹیم ملتان سلطان ہی ہو گی، نام برقرار

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی چھٹی ٹیم کے فرنچائزز علی ترین نے عوامی رائے حاصل کرنے کے بعد پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں شامل چھٹی ٹیم کا نام ”ملتان سلطان“ ہی برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور قلندرز،کراچی کنگز ، پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نام سے 5ٹیمیں پہلے سے شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کا نام رکھنے کے لیے ہم نے عوامی رائے حاصل کی، لوگوں کی اکثریت نے ٹیم کا نام ’ملتان سلطان‘ رکھنے پر ہی زور دیا، میری ذاتی خواہش تھی کہ ٹیم کا نام ’ملتان بہادر‘ رکھا جاتا لیکن ہم نے عوامی رائے کو مقدم جانا ہے اور ٹیم کے سابقہ نام کو ہی ترجیح دی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوزاسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: