Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 100ترک فوجیوں کی گرفتاری کا حکم

انقرہ ...ترک استغاثہ نے مزید 100فوجیوں کی حراست کا حکم جاری کر دیا ۔ امریکہ میں مقیم جلا وطن ترک مذہبی رہنما فتح اللہ گولن کے نیٹ ورک سے تعلق ر کھنے کا الزام ہے۔ انقرہ حکومت 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کا الزام گولن تحریک پر ہی عائد کرتی ہے۔ فوجی اہلکاروں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام کے تحت ترکی میں 77 ہزار افراد کو گرفتار جبکہ ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا گیا۔

شیئر: