Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ اپیل کورٹ نے مجلس انتظامیہ کو 68ملین ریال ہرجانے سے بچالیا

جدہ ۔۔۔ یہاں اپیل کورٹ نے سابق مجلس انتظامیہ کے خلاف باحہ کمپنی کا دعویٰ مسترد کردیا۔ کمپنی مجلس انتظامیہ کے ارکان سے 68ملین ریال ہرجانہ طلب کررہی تھی۔ موقف یہ تھا کہ مجلس انتظامیہ کے ارکان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہی کمپنی کو 68ملین ریال کا خسارہ ہوا۔ کمپنی کا یہ دعویٰ غلط ثابت ہوگیا۔ عدالت نے اسے مسترد کردیا۔ اب اس فیصلے کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ تقریباً8برس سے تجارتی عدالت کے ایوانوں میں یہ مقدمہ چل رہا تھا۔ مجلس انتظامیہ نے 1432ھ کے دوران تعمیراتی کمپنی کے کچھ حصص خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حصص کی مجموعی قیمت86ریال طے پائی تھی۔ بعد میں پتہ چلا کہ کمپنی کے اثاثوں کا تجزیہ منصفانہ نہیں تھا۔ مجلس انتظامیہ نے سودا معطل کردیا۔ معاملہ مالیاتی منڈی بورڈ چلا گیا۔ بورڈ نے کمپنی کو” تداول “سے روک دیا۔ بالاخر قضیہ محکمہ جاتی عدالت کے حوالے ہوا۔ ڈھائی برس تک سماعت کے بعد عدالت نے سابق مجلس انتظامیہ کے خلاف 68ملین ریال کے معاوضے کا فیصلہ سنادیا۔ مدعا علیہم نے اس کے خلاف اپیل کی۔ انہیں بری کردیا گیا۔ دوبارہ یہ معاملہ اپیل کورٹ لیجایا گیا جہاں سے نیا فیصلہ سابق مجلس انتظامیہ کے حق میں جاری ہوگیا۔

شیئر: