Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصباح الحق رواں ماہ سعودی عرب آئینگے، جواد علی

جدہ اور ریاض میں چلڈرن ہارٹ فاﺅنڈیشن سے متعلق آگہی مہم سے خطاب کرینگے
الاحساء (ثناءبشیر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق جنوری کے آخری ہفتے میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اوورسیرز کمیونٹی کے صدر جواد علی نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق جدہ، دمام اور ریاض میں پاکستان چلڈرن ہارٹ فاونڈیشن کے متعلق لوگوں میں آگاہی مہم کے سلسلے میں خطاب کریں گے۔ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ اس بیماری کے علاج معالجے کو مزید بہتر بنانے کیلئے ہسپتال بنائے جائیں اور ان کے ذریعے بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جائے۔
 
 
 

شیئر: