Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نازک اندام بچہ

واشنگٹن۔۔۔۔ انسان کا شکم مادر میں رہنا اور پھر دنیا میں جنم لینا سو فیصدایک قدرتی عمل ہے۔ پیدا ہونے والے بچے ایک اوسط وزن کے ہوتے ہیں مگر آئے دن غیر معمولی طور پر وزنی یا ہلکے پھلکے یا بے وزن کہے جانے والے بچے بھی جنم لیتے ہیں جن میں سے بیشتر بچوں کی کمزوری کو قبل از وقت پیدائش کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے مگر یہاں رہنے والی ایک خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے جو پیدائشی طور پر انتہائی انوکھی اور منفرد قسم کی بیماری میں مبتلا تھا اور اتنا نازک تھا کہ اسے ہاتھوں میں اٹھانا بھی خطرناک لگتاتھا۔ اطلاعات کے مطابق تھیو اوسبورن نامی بچہ جب پیدا ہوا تو اسکی پسلی کی 6ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھی۔ گردن کی ایک ہڈی بھی چٹخ چکی تھیں۔ ٹانگیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھیں۔ ان حالات میں اسکے والدین کو ہدایت کی گئی کہ وہ اس شیشے جیسے نازک بدن والے بچے کا خاص خیال رکھیں اور اسے گدے پر لٹاتے اور اٹھاتے وقت غیر معمولی احتیاط برتیں۔ کچھ لوگ اس بچے کو ان ”بچہ کھلونوں“ کے مشابہہ کہنے لگے جو کپاس بھر کر بنائے جاتے ہیں۔ والدین سے کہا گیاتھا کہ بچے کو چھوتے وقت بھی اپنے ہاتھ میں کپاس رکھیں ۔ اطلاعات کے مطابق اس غیر معمولی بیماری میں مبتلا بچوں کی امریکہ میں تعداد 20ہزار سے 50ہزار کے درمیان ہے۔
 

شیئر: