Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40ہزار خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس

ریاض ۔۔۔ محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر میجر جنرل محمد البسامی نے بتایا ہے کہ اب تک 40 ہزار سے زیادہ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کردیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ اسکول ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ اپنے یہاں بین الاقوامی ضابطے، معیار اور طور طریقے اپنائے ہوئے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں پر پوائنٹ سسٹم کا نفاذ 2برس بعد ہوگا۔البسامی سے دریافت کیا گیا کہ کیا ڈرائیونگ کے دوران موبائل کے استعمال پر 500ریال جرمانے پر نظر ثانی کا کوئی امکان ہے؟ تو انہوں نے اسکا جواب یہ دیکر اپنی جان چھڑائی کہ ہم فیصلے نافذ کرنے والے ہیں فیصلے کرنے والے نہیں۔
 

شیئر: