Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عجیب و غریب عمانی قریہ

مسقط ۔۔۔ سلطنت عمان کے شمال میں کوہستانی علاقے میں ایک چھوٹا سا قریہ آباد ہے۔ سمندر کے راستے ہی قرئیے تک رسائی ممکن ہے۔ اسکے باشندے آبنائے ہرمز کے ساحل پر چین و سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ آبادی 4ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں عجیب و غریب بولیاں بولی جاتی ہیں۔1400برس کے دوران جزیرہ نمائے عرب میں دریافت ہونے والی غیر سامی زبان کا رواج اسی قریہ میں ہے۔ قریہ کے باشندے اسلامی رسم و رواج کے پابند ہیں۔ ماہی گیری پر گزارہ کرتے ہیں۔اسکالرز یہاں بولی جانے والی عجیب و غریب زبان کی بنیادیں دریافت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ یہاں جو زبان بولی جاتی ہے وہ عربی، فارسی، پرتگالی، انگریزی اور ہندی زبانوں کا مرکب ہے۔ اس قریہ کا نام ”کمزار“ ہے۔ یہاں خلیج عرب میں ڈولفن کثیر تعداد میں پائی جاتی ہیں۔ دنیا بھر کے سیاح یہاں ڈولفن کا رقص دیکھنے کیلئے پہنچتے ہیں۔
 

شیئر: