Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

6 ماہ کے بجائے تقرری ہوتے ہی سعودی ملازم نطاقات کا حصہ

ریاض۔۔۔ وزارت محنت و سماجی بہبود نے نجی اداروں کو نئی سہولت دے دی۔ "نطاقات" پروگرام میں سعودی ملازم 6 ماہ بعد ہی شامل کئے جاتے تھے اب تقرری کے فوراً بعد سعودی ملازمین کو نطاقات میں شمار کرلیا جائے گا۔ وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سعودی ملازمین کو نطاقات کا حصہ تقرری کے 6 ماہ بنایا جاتا تھااب ایسا نہیں ہوگا ، جیسے ہی کسی سعودی کی تقرری ہوگی ویسے ہی اسے نطاقات میں شمار کرلیا جائے گا۔ وزارت محنت نجی اداروں کو نطاقات پروگرام کے تحت پلاٹینم ، گرین، یلو اور ریڈ میں تقسیم کئے ہوئے ہے۔ اداروں کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیاہے ایک تو وہ جن کے کارکنان کی تعداد 10 سے کم ہے دوسرے وہ جن کی تعداد 10 سے زیادہ ہے۔ 10 سے کم کارکنان والے اداروں میں ایک سعودی کی تقرری کی بدولت ادارہ نطاقات کی خصویات کا حامل مانا جائے گا جبکہ 10 سے زیادہ کارکنان والے اداروں میں سعودائزیشن کی شرح مختلف رکھی گئی ہے۔ 
 
 

شیئر: