Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

27.5ارب ڈالر کے سعودی بانڈز فروخت

ریاض۔۔۔۔سعودی بانڈز نے عالمی منڈی میں دھوم مچا دی۔ سعودی مخالف پروپیگنڈہ بے اثر ثابت ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے 27.5ارب ڈالر کے سعودی بانڈز دھڑا دھڑخرید لئے گئے۔ سعودی وزارت خزانہ نے جمعرات ہی کو بانڈز عالمی مارکیٹ میں یہ جاننے کیلئے جاری کئے تھے کہ عالمی مارکیٹ سعودی معیشت کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے۔2029اور 2050والی 2اسکیموں کے تحت 27ارب کے بانڈز پہلی فرصت میں طلب کرلئے گئے۔اس سے سعودی عرب کی مالی پوزیشن کی بابت عالمی اعتماد کا پتہ مل رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -الشیبانی نے فنسن کی چوٹی پر سعودی پرچم لہرا دیا

شیئر: