Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی اور غّداری کا وتیرہ

11جنوری 2018ء جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار’’عکاظ ’’کا اداریہ نذر قارئین
    یمن کے حوثی باغیوں نے جمعرات کو یمن کے اسٹراٹیجک فوجی اڈے العندایئربیس میں فوجی پریڈ پر حملہ کرکے مجرمانہ بزدلی کا مظاہرہ کیا۔ العند ، عدن کے شمال میں واقع ہے۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یہ حملہ کرکے ایک بار پھر پوری دنیا کو جتا دیا کہ انہیں کسی بھی امن عمل ، کسی بھی امن معاہدے ،کسی بھی عہدوپیمان اور کسی بھی دستاویز کی پابندی سے کسی طرح کی کوئی دلچسپی نہیں۔العندپر حملے میں متعدد فوجی جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔یہ حملہ بلا شبہ المناک اوردردناک ثابت ہوا۔یہ حملہ ایرانی ساختہ ڈرون سے عالمی برادری کی آنکھوں کے سامنے کیا گیا۔اس حملے نے انہیں غدار مجرموں کے خانے میں نمایاں جگہ دیدی۔اس نے یہ بھی ثابت کردیا کہ جو لوگ حوثی باغیوں کی منفی سرگرمیوں پر بوجوہ خاموشی سادھے ہوئے تھے ان کی خاموشی متوقع سیاسی عمل کو زندہ درگور کرنے کا باعث بننے لگی۔
    حوثیوں نے العند فوجی اڈے پر مجرمانہ حملہ کرکے امن عمل کی کھلی خلاف ورزی کی۔ انہوں نے یمن کا تنازع حل کرانے کیلئے عالمی برادری کی طرف سے جاری مشن کو تہس نہس کردیا ۔اس سے یہ بھی واضح ہوگیا کہ حوثی اور ان کی پشت پر موجود اُن کے حمایتی وہ ایران ہوں یا خطے کے فریق ہوں، یہ سب کے سب ایک کینسر بن چکے ہیں۔امن پسند معاشروں کو ان کے ساتھ امن و سکون کے ساتھ رہنا ممکن نہیں رہا۔ یہ محبت کا جواب عداوت ہی سے دیتے ہیں۔ بنیادی طور پر یہ لوگ اپنی اقوام کیلئے ایک دوزخ اور اپنے اطراف کے لوگوں کیلئے وبال جان بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -  -مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور مکہ ایئر پورٹ

شیئر: