Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول نے رٹا ہوا سبق سنایا

لاہور...صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول زرداری کی تقریر سن کر ایسا لگا کہ تیسری جماعت کا طالبعلم معاشرتی علوم کے سبق کا رٹا لگا کر آیا ہے اور استاد کو اپنا سبق سنا رہا ہے۔ کب سے یہ کہہ رہا ہوں کہ زرداری اپنی اور اومنی گروپ کی لوٹ مار اور کرپشن کو چھپانے کے بجائے اپنا دھیان اپنے بیٹے کی تربیت پر لگائیں۔و ہ سیاستدان اور اپنی پارٹی کا چیئرمین بن گیا مگر ابھی تک لکھی ہوئی تقریریں بھی غلط ادائیگی کے ساتھ پڑھتا ہے۔ بلاول کی تقریر پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا مقابلہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ نہیں ہو سکتا۔ ان کی اس بات کی مکمل تائید کرتا ہوں کیونکہ کہاں مراد علی شاہ جیسا کارندہ جو آل زرداری کی منی لانڈرنگ اور لٹ مار کا بندوبستی ہے اور کہاں سردار عثمان بزدار جیسا پرتحمل اور بردبار وزیر اعلی جو صوبے کے معاملات کو مکمل تدبر سے چلا رہا ہے۔ آصف زرداری، بلاول اور آل زردار ی کے دو مسئلے ایان علی اور پتلی گلی ہے۔ایان علی او ر اس جیسے دوسرے اداکاروں سے یہ پہلے منی لانڈرنگ کراتے ہیں پھر گھیرا تنگ ہونے کی صورت میں پتلی گلی سے وبئی اور لندن فرار ہو نے کی کوشش کرتے ہیں۔ 
 

شیئر: