Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے گرفتار

عسیر۔۔۔ عسیر ریجن کے دیہی علاقے الواسط میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ کرنے والے مطلوب افراد گرفتار کرلئے گئے۔ ان افراد کی فائرنگ سے مجاہدین فورس کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مجاہدین فورس کے ترجمان سعید جرمان آل مریح نے بتایا کہ عسیر ریجن کے دیہی علاقے الواسط جو ید مہ اور تثلیث کے درمیان واقع ہے کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم فائرنگ کی تھی۔ اس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کرنے والے موقع سے فراہم ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ جوابی کارروائی کرتے ہوئے مجاہدین فورس نے پولیس کے تعاون سے ان کا تعاقب کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔ جوابی فائرنگ کے دوران گاڑی چلانے والا مطلوب شخص زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی ادارہ واقعہ کی تفتیش کررہا ہے تاکہ اس سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔ 

شیئر: