Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نینی تال : 2کاروں میں خوفناک تصادم،4افرادہلاک

نینی تال۔۔۔نینی تال اورشاہ گڑھ کے نزدیک شاہراہ پر سردی کی شدید لہر اوردھندکی وجہ سے 2کاروں میں تصادم ہوگیا ۔تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں کے پرخچے اڑ گئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔امدادی ٹیموں نے ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کوباہر نکالا۔پولیس نے ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے 4افراد کو مردہ قراردیا۔مرنیوالوں میں شیر نگر کے رہنے والے محمد عظیم،محمد وقاص،نبی احمد اور محلہ گودام کے رہنے واہے محمد ارشدشامل ہیں۔حادثے کی خبر سن کرمتوفین کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی اور پورا علاقہ سوگوار ہوگیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سونےکی قیمتوں میں 375 اورچاندی میں220 روپےاضافہ

 

شیئر: