Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مقدس شہروں میں جائدادوں کے 8ضابطے

طائف ۔۔۔ سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی(ساما )نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں غیر منقولہ جائدادوں کی ملکیت او رخرید و فروخت کے 8 ضابطے جاری کردیئے۔ دونوں مقدس شہروں میں کسی بھی غیر ملکی کو جائدادیں فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔کوئی بھی سعودی شہری کسی بھی غیر ملکی کو مکہ اور مدینہ میں جائداد فروخت کرنے کامجاز نہیں ہوگا۔نئے قاعدے ضابطے بینکوں اور ریئل اسٹیٹ فنڈنگ کمپنیوں کے حوالے سے جاری کئے گئے ہیں۔ بینک اور ریئل اسٹیٹ کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ مقدس شہروں میں غیر ملکیو ںکو جائدادیں فروخت نہ کریں۔ وہاں شاخیں نہ کھولیں۔ دونوں مقدس شہروں میں اپنے ملازمین کو رہائش فراہم نہ کریں۔ وہاں جائدادیں فروخت کرنے یا انکی ملکیت حاصل کرنے سے کافی پہلے ساما کو مطلع کریں۔پلاٹ اور خریدار کی بابت مطلوبہ معلومات مہیا کریں۔ ان دونوں شہروں میں زمینیں سعودی ہی خرید سکتے ہیں۔ 

شیئر: