Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی میں34پٹرول اسٹیشن بند؟

ممبئی۔۔۔ اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں یکے بعد دیگرے پٹرول پمپ بند ہورہے ہیں اور جو کھلے ہیں وہاں پٹرول ڈیزل بھروانے کیلئے گاڑیوں کا اژدہام لگ رہا ہے۔ گاڑیوں میں پٹرول بھروانے کیلئے دیگر علاقوں میں جانا پڑرہا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ جن زمینوں پر پٹرول اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ان کی تجدید نہیں ہورہی۔ بند ہونے والے زیادہ تر پٹرول اسٹیشن مہنگے اور وی آئی پیز علاقوں میںتھے جہاں پٹرول مالکان اور کمپنی کی کوششوں کے باوجود بھی زمین کے ٹھیکہ کے تجدید نہیں کی جاسکی۔ زمین مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ کے کرائے سے اتنا فائدہ نہیں ہورہا جتنا کہ اس جگہ تعمیر کی جانے والی عمارت سے ہوسکتا ہے۔ممبئی میں ہر30سال بعد زمین کا ٹھیکہ تجدید کرانا پڑتا ہے۔1998-99کے دوران سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ہزار کروڑ روپے سے زیادہ مالیت رکھنے والی کمپنی کے پٹرول اسٹیشن کے ٹھیکے کی تجدید زمین مالک پر منحصر ہوگی کہ وہ تجدید کرے یا نہ کرے۔ممبئی کے252پٹرول اسٹیشنوں میں سے34گزشتہ چند برسوں میں بند ہوچکے ہیں  جبکہ 72بند ہونے کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔آئندہ دنوں میں کولابا میں رہنے والوں کو گاڑیوں میں پٹرول بھروانے کیلئے باندرہ یا کرلا علاقوں میں جانا پڑے۔
مزید پڑھیں:- - - -  - - -دلالوں کو دلالی سے روکنے والا سافٹ ویئر؟

شیئر: