Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین کی اجرت قانون کی منظوری کےلئے کوششیں

برلن۔۔۔ یورپی یونین کے رکن کئی ممالک میں کارکنوں کےلئے کم از کم فی گھنٹہ اجرت کے قوانین پہلے ہی سے موجود ہیںتاہم جرمنی نے پوری یورپی یونین میں عام کارکنوں کےلئے کم از کم اجرت کے ایک مشترکہ قانون کو اپنا ہدف بنا لیا ہے۔ جرمن وزیر محنت نے کہا ہے کہ حکومت نے یورپی یونین کی سطح پر عام کارکنوں کے لیے فی گھنٹہ کم از کم قانونی اجرت کے ایک نئے قانون کی منظوری کو اپنا ہدف بنا لیا ہے، جس کےلئے جرمنی کی طرف سے اس پورے بلاک کی سطح پر بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ جرمن وزیر محنت نے کہا کہ یہ بات بھی سچ ہے کہ یونین کے رکن ممالک میں عام کارکنوں کو دوسری ریاستوں میں کام کر نے کا جو حق حاصل ہے۔اسے آج بھی بہت زیادہ حد تک معاشی استحصال کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ یونین کی رکن تمام ریاستوں میں سماجی سطح پر ایک ہی طرح کی کم از کم فی گھنٹہ اجرتوں کا ایک ایسا مشترکہ قانون نافذ کیا جائے، جو اس استحصال کا راستہ روک سکے اور یورپی کارکنوں کو ان کی محنت کا ہمیشہ ایسا مالی معاوضہ ملے، جو منصفانہ ہو۔
 

شیئر: