Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کارکن کے مملکت سے نکلنے پر خروج نہائی معتبر ہوگا، محکمہ پاسپورٹ

ریاض۔۔۔ سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بتایا ہے کہ غیر ملکی کارکن کا نام آجر کے ریکارڈ سے سعودی عرب سے خروج نہائی پر جانے کے بعد ہی ساقط ہوگا۔ خروج نہائی ویزا حاصل کرنے سے غیر ملکی کارکن ریکارڈ پر ہی رہے گا۔ سعودی شہری نے محکمہ پاسپورٹ سے ٹوئٹر پر استفسار کیا تھا کہ " میرے یہاں ایک ملازم تھا ، میں نے اس کا خروج نہائی لگا دیا، اگر اس نے مقررہ وقت پر صرف نہ کیا تو کیا مجھ پر کوئی پابندی عائد کی جائے گی، مجھے اس پر کوئی سزا ہوگی؟ محکمہ پاسپورٹ نے اس کے جواب میں بتایا کہ غیر ملکی کارکن آپ کے ریکارڈ سے اسی وقت ساقط ہوگا جب وہ مملکت سے رخصت ہوجائے گا۔ 

شیئر: