Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن کی خاطر مملکت میں سرمایہ لگائیں، خالد الفیصل

مکہ مکرمہ۔۔۔گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے سعودی سرمایہ کار خواتین و حضرات سے کہا ہے کہ وہ اپنے وطن اور اپنے معاملے میں اللہ سے ڈریں، بیرون مملکت کے بجائے اندرون ملک ہی سرمایہ کاری کریں۔ سعودی عرب اپنے فرزندوں کیلئے لاکھوں درجہ بہتر ثابت ہوگا۔ انہوں نے نجی اداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں آپ اپنے دھن ملک سے باہر نہ لے جائیں، مملکت میں ہی سرمایہ لگائیں۔ بخدا یہاں آپ کی سرمایہ کاری خارجی سرمایہ کاری سے لاکھوں گنا بہتر ہوگی۔ دنیا کے بڑے ممالک آپ کے اپنے ملک میں سرمایہ لگا رہے ہیں۔ آپ ان کے مقابلے میں اپنے وطن کے زیادہ حقدار ہیں۔ کتنی عجیب بات ہے کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار آپ کے ملک کا رخ کریں اور آپ اپنا سرمایہ یہاں سے نکال کر کہیں اور لے جائیں۔ گورنر مکہ مکرمہ نے الکامل عسفان دو رویہ روڈ مکمل کرانے کا وعدہ کیا جبکہ انہوں نے الکامل میں 423 ملین ریال لاگت کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ خالد الفیصل نے الکامل کمشنری میں بڑی کمپنیاں نظر نہ آنے کے باوجود متعدد منصوبے بروقت مکمل کئے جانے پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔ 
 
 

شیئر: