Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روزوں پرجرمن سائنسدانوں کی نئی تحقیق

 ریاض ۔۔۔ جرمن سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ روزے سے انسانی صحت پر متعدد مثبت اثرات پڑتے ہیں۔ سب سے اہم یہ ہے کہ روزہ دار لاعلاج امراض سے بچ جاتا ہے۔ نظام ہضم اور مٹاپے کی بیماریوں سے نجات حاصل کرلیتا ہے۔ وائس آف جرمنی نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں جرمن ڈاکٹروں کا نیا طبی جائزہ سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انسانی صحت کیلئے روزوں سے علاج بیحد مفید ہے۔ روزے رکھنے کی بدولت انسانی جسم دل کے امراض ، خون کی گردش کے نظام کے امراض ، جوڑوں کی سوزش اور نظام ہضم کی بیماریوں سے بچ جاتا ہے۔۔جائزہ جرمنی کے ”بلوس ون“ میگزین میں شائع ہوا ہے۔ روزے سے علاج پروگرام میں 1422افراد ایک برس تک شریک رہے۔ اسکالرز نے روزے کا دورانیہ شروع ہونے سے قبل اورختم ہونے پر بلڈ ٹیسٹ لیا۔ نتائج کے مطابق وزن ، بلڈ پریشر اورکم کے گھیراﺅ میں کمی واقع ہوئی۔پروگرام میں شریک 93.2فیصد نے طویل عرصے تک روزے رکھنے کی حمایت کی جبکہ شریک مقابلہ 404افراد میں سے 341نے اعتراف کیا کہ روزے رکھنے سے قبل انہیں صحت مسائل تھے۔ جوڑوں کی سوزش، خون میں روغنیات کی شرح بڑھنے اور بہت زیادہ تھکاوٹ جیسے عارضے لاحق تھے۔ روزے رکھنے کے بعد انہوں نے ان حوالوں سے بہتری محسوس کی ۔
 
 

شیئر: