Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپ میں’’ شیمپو‘‘کی ابتدا کرنیوالے انگلو انڈین، شیخ دین محمدکا گوگل ڈوڈل

نئی دہلی۔۔۔۔گوگول نے  ڈوڈل کے طور پر انگلو انڈین شیخ دین محمد کوثقافتی تعلقات استوار کرنے کے سلسلے میں یاد کیا۔ شیخ دین محمد1759ء میں پٹنہ میں پیدا ہوئے، وہ انگلو انڈین سرجن اور تاجر تھے جو مغربی دنیا کے سب سے معروف غیر یورپی تارک وطن میں سے ایک تھے ۔انہوں نے ہندوستانی طبی نسخوں، کھانوں  اور ’’شیمپو‘‘ کی  شروعات کے ساتھ ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین ثقافتی تعلقات کو فروغ دیا۔وہ ایسٹ انڈیا کمپنی کی بنگال ریجمنٹ میں فوجی اہلکارکے طور پر تعینات تھے۔وہ پہلی مرتبہ 1784ء میں آئر لینڈ پہنچےجہاں کپتان کے ساتھ خدمات انجام دیں۔وہ پہلے ہندوستانی مصنف تھے جنہوں نے انگریزی میں کتاب شائع کی اور انگلینڈ میں ہندوستانی ریستوران کھولا۔1810ء میں انہوں نے 34جارج اسٹریٹ لندن میں ہندوستانی کافی ہاؤس کی بنیاد ڈالی جو ایک ایشیائی کی جانب سے چلایا جانے والا برطانیہ کا پہلا ہندوستانی ریستوران تھا۔شیخ محمد کو 1812ء میں اپنے شاندار ریستوران کو بند کرنے پر مجبور کیا گیااس کے بعدوہ  اہل خانہ کے ہمراہ برائٹن شہر میں چلے گئے۔انہوں نے سمندر کے ساحل پر باتھ سینٹر کھولا جس میں شاندار ہربل اسٹیم باتھ کے ساتھ ہندوستانی طبی طریقے سےوہاں آنیوالوں کے مساج کا اہتمام کیا گیا۔جسے انہوں نے ’’شیمپو‘‘کا نام دیا۔(جوہندی زبان میں ’’چمپی‘‘سر کی مالش کے نام مشہور ہے۔)شیخ محمد کی وفات 1851ء میں 32گریڈ پریڈ ،برائٹن میں ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -  -سماج وادی اوربی ایس پی اتحاد سے نمٹنا آسان ہوگیا،وزیر اعلی یوگی

شیئر: