Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذکیہ جعفری کی درخواست سماعت 4ہفتے کیلئے ملتوی

نئی دہلی۔۔۔۔ 2002کے گجرات فسادات کے معاملہ میں خصوصی تفتیشی ٹیم(ایس آئی ٹی )کی جانب سے اس  وقت کے وزیراعلی نریندرمودی (موجودہ وزیراعظم)کوکلین چٹ دیئے جانے کے معاملے کوذکیہ جعفری نے چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست پیش کی۔جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس اجے رستوگی کی بنچ نے احمدآباد کی گلبرگ سوسائٹی میں فرقہ وارانہ فسادات کا شکار کانگریس کےسابق رکن پارلیمنٹ احسان جعفری کی بیوہ ذکیہ جعفری کی درخواست پر سماعت کے دوران کہاکہ وہ اس معاملہ کی سماعت آئندہ4ہفتے بعد کریگی۔واضح رہے کہ گجرات فسادات کیسمیں  مودی اوربعض دیگر ملزمان کو ایس آئی ٹی نے کلین چٹ دیدی تھی جسے ذکیہ جعفری نے گجرات ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیاتھاجہاںان کی درخواست 5،اکتوبر 2017کوخارج کردی گئی ۔بعدازاں انہوں نے سپریم کورٹ کے رجوع کیا۔ذکیہ کی اپیل میں کہاگیاہے گجرات فسادات کو مجرمانہ سازشتسلیم کرتے ہوئے 59لوگوں کوملزم قراردیکراز سرے نو تحقیقات کرائی جائے ۔
مزید پڑھیں:- - -  - -وزیر اعلیٰ کیجریوال کی بیٹی کو اغوا کی دھمکی دینے والازیرحراست

شیئر: